وزیرِ اعظم کی امریکی سفارتخانہ میں پاک ۔امریکہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ میں پاک ۔امریکہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد اور دیگر متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے علاوہ پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم، وفاقی وزراء اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز پر پاکستان کے سیلاب زدگان سے یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

وزیرِ اعظم کی امریکی سفارتخانہ میں پاک ۔امریکہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت